نئی دہلی 9اگست (یواین آئی)سی پی آئی لیڈر اے راجا نے واضح کیا کہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کے درجہ کیلئے ان کی پارٹی حمایت دے گی ۔
اس مسئلہ پر آندھراپردیش کی اصل حزب اختلاف وائی ایس آر
کانگریس پارٹی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے ان سے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ملاقات کی۔
اس ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اے راجا نے کہا کہ اس مسئلہ پر جگن سے ان کی ثمرآور بات ہوئی ہے ۔